چڈی گیانگ کے دو افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ : رچہ کنڈہ پولیس

   

حیدرآباد /27 مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے گمن گیانگ ( چڈی گیانگ ) کے دو افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدنام زمانہ گمن گینگ کی 8 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جن میں تاحال 7 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا ۔ کمشنر نے پہلے 5 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے احکامات کو جاری کیا تھا اور آج دو ملزمین کے خلاف احکامات جاری کئے ۔ کمشنر مہیش بھگوت نے 20 سالہ صادق اور 45 سالہ ساجد کے خلاف پی ڈی ایکٹ جاری کردیا ۔ حیات نگر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 29 ڈسمبر کو اس ٹولی کو بے نقاب کیا تھا ۔ گذشتہ تین سال یہ ٹولی بیڈشیٹ فروخت کرنے کی آڑ میں سرگرم تھی ۔