حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بکریوں کی غذا ترکاریاں ، پتے ، پودے وغیرہ ہوتی ہیں ۔ مگر ایک بکری نان ویج ہے جو عام بکریوں کی طرح اس کی غذا نہیں ہے ۔ جو مٹن اور چکن بریانی کھائے بغیر اس کا گذارا نہیں ہوتا ۔ چکن ہو یا مٹن اس کی روزمرہ غذا میں شامل ہے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ ایسے بکریوں کے بارے میں بہت کم ہی سننے دیکھنے اور پڑھنے کو ملتا ہے ۔ مگر ایسی ایک بکری مدھیہ پردیش کے لوہاری گاؤں میں موجود ہے ۔ کسان رفیق کی یہ بکری ہے جس کا نام بھوری دانی ہے اور یہ بکری سوشیل میڈیا کے ذریعہ سارے ہندوستان میں شہرت حاصل کرچکی ہے ۔ اس بکری کی غذا کے بارے میں جب اس کے مالک رفیق سے بات چیت کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس بکری کو بچپن سے ہی چکن بریانی کھانے کی عادت ہوگئی ہے اور ہر دن اس بکری کو چکن بریانی کھلائی جاتی ہے اگر گھر میں کوئی تقاریب ہوتی ہے تو اس بکری کو مٹن اور مچھلی انڈے بھی کھلائی جاتی ہے ۔ گذشتہ تین سال سے یہ بکری نان ویج کھانے کی عادی ہوگئی ہے ۔ ن