چکڑپلی میں بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) چکڑ پلی پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے سنسنی خیز رہزنی کی واردات کو حل کرلیا۔ پولیس نے ٹکنالوجی کی مدد سے اکٹوبر 2021ء میں دومل گوڑہ علاقہ میں پیش آئی واردات میں ملوث 27 سالہ گنجایا کو سدھاکر عرف سائی۔ عرف انٹونی عرف کاکا عرف ڈینجر کو گرفتار کرلیا۔ سدھاکر بوجہ گٹہ مہدی پٹنم علاقہ کا ساکن ہے جو سابقہ میں 59 مقدمات میں ملوث پایا گیا جس میں اس نے 17 وارداتیں اپارٹمنٹس میں انجام دی۔ بند فلائیٹ کے قفل شکنی کرتے ہوئے آسانی سے سرقہ کرنے میں سدھاکر ماہر ہے۔ ماہ اکٹوبر میں اس نے دومل گوڑہ علاقہ میں سرقہ کی واردات انجام دیتے ہوئے سونے کے بسکٹ جو 70 تولہ وزنی تھیکا سرقہ کرلیا تھا۔ چکڑ پلی پولیس نے ٹکنالوجی کا استعمال کیا۔ پولیس نے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹکنالوجی کا استعمال کیا اور جیل سے رہائی حاصل کرنے والے مجرمین کے ٹیم جیل ریلیز مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعہ اس کی شناخت کرلی۔ سدھاکر 17 مقدمات میں جیل کی سزاء کاٹ چکا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 40 تولہ سونے کو ضبط کرلیا۔ع