حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ پولیس چھتری ناکہ کے مطابق 31 سالہ شیخ صادق نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ شیخ صادق، غلام مرتضی چھاونی علاقہ کے ساکن شیخ عارف کا بیٹا تھا ۔ جو پیشہ سے میڈیکل دوکان میں کام کرتا تھا ۔ صادق گذشتہ چند روز سے پریشان تھا جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ چھتری ناکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
ڈرائیور کو نیند لگ گئی، بس اُلٹ گئی، آگ لگ گئی، ایک خاتون مسافر ہلاک
حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) ایک خانگی بس کے ڈرائیور کو گاڑی چلانے کے دوران نیند لگ گئی جس کے نتیجہ میں بس اُلٹ گئی اور بس میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور چار دوسرے مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ گدوال ضلع کے گاؤں بچوپلی کے قریب پیش آیا۔