رائے پور: چھتیس گڑھ میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لیے سروے کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے ۔آج یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست کی آبادی میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مردم شماری کے لئے چھتیس گڑھ کوانٹیفائبل ڈیٹا کمیشن کا موبائل ایپ اور ویب پورٹل لانچ کیا۔ بگھیل نے اس ایپ میں اپنی متعلقہ معلومات درج کر کے ایپ کے ذریعے مردم شماری کے لیے ریاست بھر میں سروے کا کام شروع کیا۔اس موقع پر بھوپیش بگھیل نے کہا کہ معاشرے کے ہر پسماندہ طبقہ کو انصاف کی فراہمی اور تمام طبقات کے لیے ہر قسم کے مواقع پیدا کرنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔