چھتیس گڑھ میں پولیس نے 9 نکسلائیٹس کو گرفتار کیا

   

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر زون میں پولس نے مختلف مقامات سے تین انعامی نکسلی سمیت 9 نکسلیوں کو گرفتارکیا ہے ۔بیجاپورکے پولیس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کشیپ نے بتایا کہ باساگڑا تھانہ کے تحت تمّاپور نالے کے نزدیک گھیرابندی کرکے ایک-ایک لاکھ کے تین انعامی نکسلی کو کل گرفتارکیاگیا۔ اسی طرح ضلع ناراین پور کے دھنوراتھانہ علاقہ کے ٹیکنار میں دبش دے کر چھ نکسلیوں کو کل گرفتارکیا گیا ہے