چھتیس گڑھ کے بی جے پی ایم ایل اے ودیارتن بھسین کا دیہانت

   

رائے پور: چھتیس گڑھ سے بی جے پی کے سینئر ایم ایل اے ودیارتن بھسین کا آج صبح دیہانت ہوگیا۔ان کی عمر 76 برس تھی۔چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کی ویشالی نگر سیٹ سے ایم ایل اے بھسین طویل عرصہ سے بیمار تھے اور وہ دارالحکومت کے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے ۔ علاج کے دوران اسپتال میں آج علی الصبح ان کی موت ہوگئی۔ بھسین دو بار ایم ایل اے اور ایک بار بھیلائی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔