سرینگر ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ سے آکر مزدوری کرنے والے ایک شخص کو آگ عسکری سرگرمیوں سے متاثرہ ضلع پلوامہ میں دہشت گردوں نے گولی ما رکر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اندرون تین یوم اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ سیٹھی کمار ساگر اینٹوں کا کام کرتا تھا ، وہ ایک اور عام شہری کے ساتھ پیدل جارہا تھا کہ دہشت گردوں نے ریلوے اسٹیشن کے قریب اسے گولی ماردی۔