چھکا لگانے کے کچھ لمحہ بعد ہی نوجوان کیہارٹ اٹیک سے موت

   

فیروز پور ۔ 29 جون(ایجنسیز) پنجاب کے فیروزپور میں کرکٹ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہرجیت سنگھ نامی نوجوان جو اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا، اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی گر پڑا اور کچھ لمحوں میں موت کی آغوش میں چلا گیا۔ہرجیت سنگھ دی اے وی اسکول کے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔ وہ ایک شاندار چھکا مار کر سبھی کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا مگر کچھ لمحوں بعد، وہ اچانک میدان کے بیچ مٹھیوں پر بیٹھا اور پھر وہیں گر پڑا۔دوستوں نے فوری طور پر دوڑ کراُس کے قریب پہنچ کر سی پی آر دینے کی کوشش کی لیکن وہ بے ہوش ہو چکا تھا۔ طبی مدد آنے سے پہلے ہی ہرجیت سنگھ دم توڑ چکا تھا۔اس افسوسناک لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی افسوس کا اظہار کر رہا ہے۔ دوستوں نے اشکبار آنکھوں سے ہرجیت کو یاد کیا۔