ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان شیوسینا کے باغی وزیر ایکناتھ شندے کا بیان آیا ہے۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پارٹی چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ وہ بالا صاحب ٹھاکرے کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے۔ شیوسینا کے وزیر ایکناتھ شندے سمیت 22 ایم ایل اے سورت سے آسام پہنچ گئے ہیں۔ گوہاٹی ہوائی اڈے سے نکلتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ انہوں نے شیوسینا نہیں چھوڑی، وہ بالا صاحب کے ہندوتوا کو آگے لے کر جائیں گے۔ جبکہ ایک رکنِ اسمبلی عبدالستار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ بریانی کھانے آئے ہیں۔