چہل کی بیوی تلگو فلمی کرئیر شروع کرنے کیلئے تیار

   

حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹرز کی بیویاں اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انوشکا شرما ہوں یا راہول کی بیوی اتھیا شیٹی، لوگ ان کی زندگی سے متعلق ہرخبر جاننے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہندوستانی بولر یوزویندرا چہل کی بیوی دھناشری ورما بھی اپنی خوبصورتی اور اپنے رقص سے سب کو ٹکر دیتی ہیں۔ حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ جلد ہی تیلگو میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔حال ہی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی۔ اس کے مطابق دھناشری ورما جلد ہی تیلگو میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اس تیلگو فلم کانام آکاشم دتی واستوا ہے۔ یہ فلم دل راجو کے بینر تلے بن رہی ہے۔ اس فلم میں کوریوگرافر یش بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔