شکیل عامر پر لگائے گئے الزامات مسترد ، کمشنر بلدیہ و دیگر کی شرکت
بودھن ۔ چیرپرسن بلدیہ بودھن پدما نے آج یہاں اپنے چیمبر میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے ایم ایل اے بودھن شکیل عامر اور ان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ تین ماہ قبل شنکر نگر گراؤنڈ میں شکیل عامر بین ریاستی کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہتمام خود معزز ایم ایل اے بودھن نے اپنے ذاتی مصارف سے کیاتھا تاکہ بلدیہ بودھن کی جانب سے چیرپرسن نے گذشتہ تین دنوں سے بعض اخبارات میں کی جارہی ایم ایل اے بودھن کی کردارکشی پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ چیرپرسن نے کہا کہ این ایس ایف گراؤن کے مرمتی کاموں کو انجام دینے بلدیہ کے ایجنڈے میں 20 لاکھ روپئے خرچ کرنے کی تجویز رکھی گئی جبکہ پورے گراؤنڈ کو عصری طور پر تیار کرنے بلدی عہدیادروں نے ایک کروڑ روپیوں پر مبنی تخمینہ رپورٹ تیار کی چیرپرسن نے انکشاف کیا کہ بلدیہ بودھن کے 20 لاکھ کے علاوہ ایم ایل اے بودھن اپنے خصوصی فنڈ میں سے 30 لاکھ ایم ایل سی 30 لاکھ ان کے علاوہ رکن راجیہ سبھا اور سریش ریڈی 20 لاکھ روپئے گراؤ۔ڈ کے تعمیر و مرمتی کاموں کیلئے فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس پریس کانفرنس میں کمشنر بلدیہ بودھن رام لنگم ڈپٹی انجینئیر بلدیہ شیوانندم ٹی آر ایس فلور لیڈر رادھا کرشنا اور کونسلر شرت ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔