چیریال میں آٹو ڈرائیور کی خودکشی

   

حسن آباد : چیریال ٹاؤن میں آج 30سالہ جے شنکر نامی آٹو ڈرائیور نے جاریہ لاک ڈاؤن کے باعث ہونے والے مالی مسائل و روزگار متاثر ہونے دلبرداشتہ ہوکر اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی نیز برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ وہ کرایہ کا آٹو چلاکر اپنے خاندان کی کفالت کررہا تھا ۔ اطلاع پاکرسب انسپکٹر موہن بابو نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانہ روانہ کرتے ہوئے کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا عالان کیا ۔

کووڈقواعد کی خلاف ورزی
پر مقدمہ درج
منچریال : سی آئی منچریال مسٹرایم لنگیا نے کہا کہ منچریال میں کل رات کووڈ ۔19 قواعد کی خلاف ورزی کرنیپر راکیش نامی شخص اور اس کے ساتھیںو پر کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل رات راکیش نامی شخص اپنی سالگرہ کے موقع پر آئی بی چوراہا پر ساتھیوں کے ہمراہ تقریب منعقد کی تھی جس سے کووڈ۔19 کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔