حسن آباد /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حسن آباد پولیس سب ڈیویژن میں شامل چیریال پولیس سرکل کے تحت موضع چٹیال میں واقع مختلف منادر میں رات دیر گئے بعض نامعلوم سارقین نے قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر مندر میں چوری کی دلیرانہ واردات علحدہ علحدہ طور پر انجام دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ آج صبح مقامی عوام نے منادر میں چوری کا پتہ لگاکر چیریال پولیس کو واقف کروایا ۔ موضع چٹیال کے ایلماں مندر میں موجود سونے و چاندی کے تقریباً 300 گرام نذراندو چاندی کے آنکیاں جوکہ بطور عقیدت مورتی کو لگائی گئی تھی ۔ ہنڈی میں موجود زائد از 50 ہزار روپئے کی نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ نامعلوم سارقین کو پکڑنے کیلئے ورنگل سے منڈل کرائم ٹیم کو جانے حادثہ پر طلب کرلیاگیا ہے چیریال پولیس اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔