چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل کا تبادلہ

   

حیدرآباد/19 جنوری ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل کا تبادلہ کردیا ہے۔ ششانک گوئل کو مرکزی وزارت لیبر نے جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر تعینات کیا گیا۔ مرکزی وزارت پرسونل اینڈ اسٹاف کی جانب سے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے۔1990 بیاچ کے ڈاکٹر ششانک گوئل گزشتہ ایک سال سے چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدہ پر برقرار ہیں۔ اس سے قبل وہ وزارت لیبر اور وزارت صنعت میں پرنسپل سکریٹریز کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔ ششانک گوئل دہلی میں تلنگانہ کے ریسیڈنٹ کمشنر بھی رہے۔ ر