چیف سکریٹری نے ڈاک سیوا ایوارڈ 2021 پیش کئے ۔

   

حیدرآباد۔ 17 اکٹوبر : چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج ایک تقریب میں ڈاک سیوا ایوارڈز برائے 2021 پیش کئے ۔ ڈاک سیوا ایوارڈز ریاستی سطح کے ملازمین کو آٹھ مختلف زمروں میں دئے جاتے ہیں۔ یہ ان کی بہتر خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر دئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے نمایاں خدمات کی وجہ سے یہ ایوارڈز حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے کورونا وباء کے دوران سماج کی بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے محکمہ ڈاک کی جانب سے عوام تک رسائی کے اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ خاص طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں میں محکمہ ڈاک اور اس کے ملازمین کی خدمات نمایاں ہیں جو دور دراز کے علاقوں تک عوام کو آسرا پنشن پہونچا رہے ہیں۔