چیف سکریٹری کا گولکنڈہ ہاسپٹل کا دورہ

   

حیدرآباد چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج گولکنڈہ ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے تمام وارڈز کا معائنہ کیا ۔ ہاسپٹل میں بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ٹیکہ اندازی مہم کا مشاہدہ کرتے ہوئے ٹیکہ لینے والوں سے بات چیت کی ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ 10 تا 12 مئی کورونا کا پہلا ڈوز لینے والوں کو ہی دوسرا ڈوز دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ٹیکہ اندازی مراکز میں دوسرا ڈوز لینے عوام کو آگے آنا چاہئے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ گولکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل کو 100 آکسیجن بیڈس کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت پر ہاسپٹل میں مزید 120 آکسیجن بیڈس کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے ۔ آئندہ تین ہفتوں میں یہ بیڈس دستیاب ہوجائیں گے ۔