چیف منسٹرکی اہلیہ کا سسوڈیا کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

   

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا سرما کی اہلیہ رنکی بھویان سرما نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف گوہاٹی ہائی کورٹ میں 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔مسٹر سرما نے کہا تھا کہ آسام حکومت پر ان کی اہلیہ کے فرموں اوربیٹے کے تجارتی شراکت دار کو سال 2020 میں کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران بازار کی قیمتوں سے زیادہ شرحوں پر پی پی ای کٹس فراہم کرنے کے لئے ٹھیکہ دینے کا الزام لگانے کے لئے مسٹر سسودیا کے خلاف دیوانی ہتک عزت کا مقدمہ درج کرائیں گے ۔ اس کے بعد منگل کو یہ کیس درج کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ پدمدھا نائک نے کہاکہ ”جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 4 جون کو اے اے پی لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں اور میرے موکل کے خلاف کچھ ریمارکس دیتے ہوئے الزام لگایا کہ قومی صحت اسکیم 2020 کے تحت اس نے حکومت سے پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا معاہدہ حاصل کیا تھا۔ یہ سراسر غلط اور ہتک آمیز بیان ہے ۔