چیف منسٹر امدادی چیک کی حوالگی

   

یلاریڈی : یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے آج کیمپ آفس پر لنگم پیٹ کے رام پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والی ونودا کے علاج کیلئے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظورکردہ پانچ لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ اس سے پہلے بھی ان کے علاج کیلئے چھ لاکھ روپئے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے منظور کئے گئے ۔ اس موقع پر سرپنچ و دوسرے موجود تھے ۔

نظام آباد میں طئے بازاری و مسلخ مختص
نظام آباد : مجلس بلدیہ کی جانب سے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے سال 2022-23 ء کا طئے بازاری کے ہراج میں حصہ لیتے ہوئے جمال پور رمیش ولد مُگلا جی زیادہ بولی لگانے پر آج ان کے نام پر مختص کیا گیا ہے۔ این شیوا کمار ولد ناگو جی بکروں کے مسلخ کیلئے زیادہ بولی لگانے پر ہراج ان کے نام پر مختص کیا گیا۔ اور محمد احتشام قریشی ولد الیاس قریشی بیلوں کے مسلخ کیلئے زیادہ بولی لگانے پر ہراج ان کے نام پر مختص کیا گیا ۔ یکم ؍ اپریل 2022 ء سے 31؍ مارچ 2023 ء تک کیلئے مقررہ کردہ فیس ادا کرتے ہوئے ان کا تعاون کریں۔