چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

میدک /20 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ایم جملا نائیک نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپس اسکیم کے تحت بیرون ملک کیلئے اعلی تعلیمات کے حصول کیلئے غریب اقلیتی طلبہ و طالبات ( مسلم ، کرسچن ، عیسائی ،سکھ ، جین ، پارسی ) کو 20 لاکھ کی رقم دو اقساط میں بطور اسکالرشپ منظور کیا جائے گا ۔ پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے حصول کیلئے ڈگری / انجینئیرنگ میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور PHd تعلیم کیلئے ( ڈاکٹریٹ ) PG میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں جو لازمی ہے ۔ قواعد کی تکمیل کرنے والے امیدواروں جنہوں نے بیرونی یونیورسٹیز میں تعلیمی سال 2023 فال سیزن ) آسٹریلیا ، امریکہ ، فرانس ، نیوزی لینڈ ، جاپان، جرمنی ، سنگارپور و دیگر ممالک میں اگست 2023 تا 31 ڈسمبر 2023 کے دوران لے چکے ہوں وہ طلبہ اس ویب سائیٹ www.telangaanapass.egg.gov.in پر آن لائن درخواستیں داخل کریں۔ لہذا امیدوار ذیل میں دئے گئے اصلی اسنادات کے ساتھ 20 فروری تا 20 مارچ 2024 شام 5 بجے تک دئے گئے آن لائن ویب سائیٹ پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں اور جو امیدوار آن لائن درخواست داخل کرچکے ہیں وہ اصلی اسنادات اور اس کے نقل کاپی کے 3 سیٹس اور GMAT/ GRE اور Tofel/ilets کے ID اور Password ساتھ دیگر تمام لازمی اسنادات کو دفتر ضلع اقلیتی بہوود میدک واقع کلکٹریٹ کامپلکس میں 15 اپریل شام 5 بجے تک داخل کردیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8142741976 پر ربط کریں ۔