دو خاتون یو ٹیوبرس گرفتار، ایڈیشنل کمشنر پولیس شیوا پرساد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی کے خلاف سوشیل میڈیا پر توہین آمیز مواد پیش کرنے والی دو خاتون یو ٹیوبرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پلس ٹی وی چینل کی رپورٹرس کہلانے والی دو خواتین 44 سالہ پی ریوتی ساکن نانک رام گوڑہ اور25 سالہ سندھیا عرف نلوی یادو ساکن گنورمحبوب نگر کو گرفتار کرلیا۔ یہ بات ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائم اینڈ سٹ حیدرآباد سٹی پولیس مسٹر وشوا پرساد نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ سکریٹری کانگریس پارٹی سوشیل میڈیا سیل حیدرآباد کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس نے بتایا کہ سائبر کرائم نے شکایت کا جائزہ لیا ۔ شکایت گذار کے مطابق ویڈیو میں چیف منسٹر کی توہین کی گئی اور ان کے کردار کو مجروح کرتے ہوئے قابل اعتراض انداز میںتوہین آمیز مواد کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ( نیوڈی) آئی ڈی کے ذریعہ مواد کو پیش کیا گیا جو پلس ٹی وی چینل کے نمائندوں کی جانب سے پھیلایا جارہا تھا۔ اس چینل کی جانب سے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی اطلاعات کا احاطہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کی توہین کی گئی ۔ اس ویڈیو میں قابل اعتراض انداز میں عمداً چیف منسٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس نے بتایا کہ جب سائبر کرائم نے اس ویڈیو کا جائزہ لیا تو اس میں پتہ چلا کہ ویڈیو میں تمام اخلاقی حدوں کو پارکردیا گیا اور چیف منسٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف توہین آمیز مواد کو پھیلایا گیا۔ پولیس کے مطابق ریوتی کے خلاف پہلے سے دو مقدمات درج ہیں۔ سال 2019 اور سال 2024 میں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر کارروائی کی گئی ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے دو لیاپ ٹاپ اور 7 سی پی یو، ایک ہارڈڈسک اور چینل کے مائیک لوگو کو ضبط کرلیا ہے۔ع