چیف منسٹر سامراجی طاقتوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں : وکرامارکا

   

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سی ایل پی لیڈر ملو بٹی وکرامارکا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر اور پولیس ریاست میں کانگریس سے زیادہ سختی سے نمٹ رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہوکر ریاستی حکومت نے کانگریس کو ریلی کی اجازت نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست میں سامراجی طاقتوں سے زیادہ خطرناک انداز میں حکومت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے اقتدار میں ملک بھر میں کہیں بھی فسادات نہیں کروائے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس اور مجلس ہی مرکز میں بی جے پی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں ٹی آر ایس اور مجلس دونوں کی بنیادیں ہلانے کا وقت آگیا ہے ۔ ٹی آر ایس نے کئی متنازعہ مسائل پر مرکزی حکومت کی تاید کی ہے اور مجلس اسی ٹی آر ایس پارٹی کی ہر موقع پر تائید کر رہی ہے ۔