چیف منسٹر سرما کو زیڈ پلس سیکورٹی

   

گوہاٹی: مرکزی وزارت داخلہ نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اب انہیں زیڈپلس (Z+) زمرہ کی سیکورٹی دی جائے گی۔ قبل ازیں مرکز کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دی گئی تھی۔ اب وہ ہندوستان میں جہاں بھی آئیں گے انہیں یہ سیکورٹی ملے گی۔