چیف منسٹر مدھیہ پردیش کا یو اے ای حکومت سے اظہار تشکر

   

ریاست میں امارات کی حکومت اور سرمایہ کاروں کی مشغولیت سے مثبت توقعات

بھوپال، 15 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج اپنے دبئی قیام کے دوران سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ 13 سے 15 جولائی کے درمیان اپنے دبئی قیام کے دوران دبئی حکومت نے حکومت ہند کے ذریعے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت، وہاں کے سرمایہ کاروں اور یو اے ای میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دبئی کی طاقت کو پہچانا۔ 2015 سے انہوں نے دبئی کے ذریعے تجارت کا ایک نیا دروازہ کھولنے کے لیے کام کیا۔ مسٹر مودی کی یہ پہل دبئی کے لوگوں اور ہندوستان کے تاجروں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی ہے ۔ڈاکٹر یادو نے اپنے دبئی قیام کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش سے فضائی کنکٹی وٹی بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔اس سے پہلے ڈاکٹر یادو نے لاجسٹک کمپنی ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت بھی کی۔وزیراعلیٰ دبئی کے دورے کے بعد آج اسپین روانہ ہوں گے اور 19 جولائی تک اسپین کے دورے پر رہیں گے ۔

مدھیہ پردیش میں پولیس کی
نشہ مکتی بیداری مہم کا آغاز
بھوپال، 15 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا نے آج 15 سے 30 جولائی تک مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے چلائی جارہی بڑے پیمانے پر نشے سے بچاؤ کی عوامی بیداری مہم‘نشہ سے دوری ہے ضروری’ کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کا پیغام پڑھ کر سنایااور مہم کا پوسٹر جاری کیا۔یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں مسٹر مکوانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ترغیب حال کرکے مدھیہ پردیش پولیس سماج میں منشیات کی لت کی مؤثر روک تھام کے لیے عوامی بیداری مہم ’نشہ سے دوری ہے ضروری‘ چلا رہی ہے ۔