٭ چیف منسٹر مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے نے غیرمعمولی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں عیادت کی، جہاں وہ سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر 11 نومبر سے شریک ہیں۔ جمعہ کو ایک عہدہ دار نے کہا کہ ٹھاکرے نے اُن کی صحت کے تعلق سے دریافت کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے لتا جی کی بہن اور مشہور سنگر آشا بھوسلے نے کہا تھا کہ لتاجی کی حالت مستحکم ہے۔ جب ڈاکٹرس کہیں تب ہم انھیں گھر لے جائیں گے۔