چیف منسٹر کابینہ میں توسیع کے عمل میں مصروف

   

مبارک وقت کیلئے نجومیوں پر انحصار،نئے چہروں کی شمولیت ممکن
حیدرآباد /8 فروری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس سربراہ اور ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کابینی میں توسیع کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ کابینہ میں توسیع کا شدت سے انکار کیا جارہا ہے ۔ کے سی آر بہت جلد توسیع کا واضح اشارہ کرچکے ہیں ۔ جس سے کابینی میں شمولیت کے خواہشمند سینئیر اور جونئیر قائدین میں امید پیدا ہوگئی ہے ۔ ٹی ہریش راؤ اور کے ٹی راما راؤ جیسے چند اہم سینئیر وزراء کو کابینی میں شامل نہ کئے جانے پر بھی شدت احساس پایا جارہا ہے ۔ چند نئے چہرے شامل کئے جاسکتے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر مناسب وقت کیلئے مذہبی مہورت اور نجومیوں پر انحصار کر رہے ہیں ۔ چنانچہ 10 فروری یا اس کے بعد ہی کابینہ توسیع متوقع ہے کیونکہ اس وقت لو کابینی توسیع کیلئے انتہائی مبارک سمجھا جارہا ہے ۔ نئے چہروں کے طور پر ایس نرنجن ریڈی ، بالکا سمن ، آروری رمیش ، وی سرینواس گوڑ ، پی اجئے اور دوسروں کے نام لئے جارہے ہیں ۔ کے سی آر نے ڈسمبر میں منعقدہ ریاستی اسمبلی کی انتخابات میں اپنی پارٹی کی بھاری اکثریت سے فتح کے بعد 13 جنوری کو بحیثیت چیف منسٹر حلف لیا تھا ۔ انہوں نے اپنے انتہائی قریبی اور بااعتماد رفیق کار محمد محمود علی کو کابینہ میں شامل کیا تھا ۔ جنہیں وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ ماضی میں ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر ریونیو تھے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر اپنی کابینہ میں دوسرے مرحلے کی توسیع میں ہریش راؤ کے ٹی راما راؤ اور چند دیگر سینئیر وزراء کو شامل کرسکتے ہیں ۔