چیف منسٹر کا دورہ نرمل، بی جے پی قائدین زیرحراست

   

حیدرآباد 4جون (یو این آئی) چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ ضلع نرمل پرپولیس نے بی جے پی قائدین کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔ امکانی احتجاج کے پیش نظر ان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے سابق رکن اسمبلی مہیشورریڈی کو گھر پر نظربند کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسی گرفتاری مناسب نہیں ہے ۔بی جے پی لیڈروں موہن راو پٹیل، رمادیوی،راماراو پٹیل و دیگر کو پولیس نے حراست میں لیا۔