چیف منسٹر کی قیادت سے عوام کا ہر طبقہ خوش

   

Ferty9 Clinic

بی جے پی کی مرکزی حکومت پر تنقید، شادنگر میں رکن اسمبلی وائی انجیا یادو کا خطاب

شادنگر ۔شاد نگر کے ایم ایل اے انجیا یادو نے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کی کافی ستائش کی ۔ انہوں نے کارکنوں کے ایک اجتماع سے کہا کہ پڑوسی ریاستوں کے لوگ ریاستی حکومتوں پر تلنگانہ اسکیموں کو اپنی ریاست میں نافذ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت کے مختلف اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان بیمہ ، ریتو بندھو اسکیم ، غریب و مستحق افراد میں پنشن ، مشن بھگیرتھا اسکیم ، کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک جیسی غریب خواتین کو تلنگانہ اسکیمات مل رہی ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر ایک باصلاحیت چیف منسٹر ہیں کی قیادت میں تلنگانہ کی عوام کو بغیر کسی پریشانی کے کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی توقعات کے برعکس فلاحی اسکیمات کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ کے سی آر کو آبپاشی کے لیے کالیشورم پراجیکٹ جیسے بڑے پروجیکٹوں کی تعمیر اور کسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کا سہرا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ 15 / نومبر کی ورنگل میں منعقد شدنی وجئے گرجنا پروگرام میں بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہوئے کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عام لوگ پر زائد مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ پارٹی صدور۔ ایم پی ٹی سی کونسلرس۔ سرپنچ۔ وارڈ ممبران۔ سینیر پارٹی قائدین و پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔