چیف منسٹر کی مہاچنڈی یاگم کا چوتھے دن بھی انعقاد

   

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے جاری پانچ روزہ مہا چندڈی یاگم کا آج چوتھے دن بی انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اس یاگم کا اہتمام کر رہے ہیں۔ چندر شیکھر راو نے اپنی شریک حیات اور پجاریوں و پنڈتوں کے ساتھ اس یاگم میں حصہ لیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ یاگم چنڈی دیوی ( درگا ) کا آشیرواد حاصل کرنے کیلئے کی جا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں کہیں اس یاگم کا اہتمام کیا جاتا ہے وہاں کسی طرح کی پریشانی لاحق نہیں ہوتی ۔ اس پوجا میں تقریبا 250 پجاری حصہ لے رہے ہیں۔