سدی پیٹ میں منعقدہ پروگرام سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی مخاطبت
سدی پیٹ /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ اپنے حلقہ سدی پیٹ کا مصروف ترین دورہ کرتے ہوئے کئی ایک ترقیاتی و سنگ بنیاد کے علاوہ افتتاحی پروگراموں میں حصہ لیا ۔ وہ آج اپنی رہائش گاہ سدی پیٹ میں ایم آر پی ایس کی جانب سے شروع کردہ ’’ رات کا مدرسہ ‘‘ مزدوری کرنے والے بچوں کو آؤ مدرسہ میں داخلہ کرائے پروگرام کے بیانر وزیر کے ہاتھوں اجرائی عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے سی ار کے کہے گئے قول کے مطابق Each one Teach One ایچ ون ٹیچ ون پروگرام کے تحت ہر فرد پڑھے اور ناخواندگی کا خاتمہ کرے اور اپنی زندگی و مستقبل کو تعلیم و تربیت کے ذریعہ روشن و تابناک بنائے ۔ بعد ازاں حلقہ سدی پیٹ کے موضع پلور میں جاری جاترہ میں شرکت کی ۔ دریں اثناء جاترا کے علاقہ میں سوڈا کے زیر تحت تعبیر کئے گئے پارک اور 10 لاکھ سے تعمیر کئے گئے مندر کمار کا افتتاح انجام دیا ۔ مابعد ضلع مستقر سدی پیٹ کے مارکٹ یارڈ میں ریاستی پٹو کسان ، اجلاس میں شرکت کی ۔
