چیف منسٹر کے پروگرام میں ہتھیار کے ساتھ گشت کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/15 اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے چیف منسٹر کے پروگرام میں ہتھیار کے ساتھ گشت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ امبیڈکر مجسمہ این ٹی آر گارڈن کے قریب سے پولیس نے 28 سالہ پرکاش کو گرفتار کرلیا جو رائفل کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ رائفل ایک سابق فوجی گرو صاحب سنگھ کی ہے جو ایک یو ٹیوب اسٹار ڈی مدھو کا خانگی سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مدھو نے اس سابق فوجی کو لائسنس یافتہ رائفل رکھتا ہے بغیر پولیس کی اجازت کے اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے ماہانہ تنخواہ پر مقرر کیا تھا۔ اس سیکوریٹی گارڈ نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رائفل کو مدھو کے ڈرائیور کے حوالے کیا جو سنسنی کا سبب بن گئی۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کردیا۔ ع