چیلنجوں کے باوجود زرعی پیداوار کا نیا ریکارڈ

   

نئی دہلی: ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کے باوجود سال 2021-22 میں اناج کی کل پیداوار 31کروڑ 57 لاکھ ٹن ریکارڈ پر پہنچ گئی۔ دالوں کی پیداوار بھی پچھلے پانچ برسوں میں 23.8 ملین ٹن کی اوسط سے بہت زیادہ رہی ہے ۔منگل کو پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ 2022-23′ پیش کرتے ہوئے ، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے باغبانی کو ایک اعلی پیداوار دینے والا شعبہ اور آمدنی کا ایک اعلی ذریعہ اور کسانوں کیلئے ایک بہتر ذریعہ بتایا۔ تیسرے پیشگی تخمینہ (2021-22) کے مطابق 2کروڑ 80 لاکھ ہیکٹر کے علاقے میں 34 کروڑ 23 لاکھ ٹن کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ حکومت نے باغبانی کے 55 کلسٹروں کی نشاندہی کی ہے ، جن میں سے 12کو کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (سی ڈی پی) کے ابتدائی مرحلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔