چینائی اور سوئس فٹبال کلبس میں معاہدہ

   

نئی دہلی۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی لیگ لیڈر چینائی سٹی ایف سی اور سوئس چمپین ایف سی باسل کلبس کے درمیان چہارشنبہ کو ایک معاہدہ پر دستخط کی گئی۔ مشہور لوپول فٹبال کھلاڑی محمد صلاح کی موجودگی پر ایف سی باسل کو اپنے 26 فیصد شیئرس فروخت کردیا اور چینائی سٹی ایف سی وہ پہلا ہندوستانی کلب ہے جس نے کسی خارجی کلب کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ 1893ء میں قائم شدہ ایف سی باسل 20 مرتبہ سوئس نیشنل چمپین رہ چکا ہے اور سوئٹزر لینڈ کے کسی بھی کلب میں یہ واحد کلب ہے جو UEFA چمپین لیگ میں سب سے زیادہ کوالیفائی ہوچکی ہے۔ چینائی ایف سی کے شریک مالک روہت رمیش اور ایف سی باسل کے صدر ہرن پارڈ برجنر دونوں نے ہی اس شراکت داری کے پس منظر کو مالی حیثیت دینے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہا کہ اس پارٹنرشپ کا اہم مقصد کوئمبتور یوتھ اکیڈیمی اور ٹاملناڈو کے اسکولس میں فٹبال کھیل کا شوق پروان چڑھانا ہے۔روہت رمیش نے صحافت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس فٹبال سے واقف کروانا ہے اور CCFC کو تمام قسم کی چاہے وہ انفراسٹرکچر ہو یا قانونی امداد فراہم کرنا ہے اور اسی مقصد کیلئے ایک اعلیٰ ترین فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ روہت نے مزید کہا کہ ان کے کلبس کے 26% شیئر کو فروخت کرنے کے باوجود ان کا کلب فیصلہ سازی اختیارات اپنے پاس رکھے گا۔