چینائی سوپر کنگس ٹیم کے کھلاڑی سریش رانا آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔ ہندوستان واپس

,

   

حیدرآباد: چینائی سوپر کنگس ٹیم کے بلے باز سریش رائنا کچھ شخصی وجوہات کی بناء پر دبئی سے ہندوستان واپس لوٹ گئے ہیں اور وہ آئی پی ایل 2020 کے کسی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ چینائی سوپر کنگس کے سربراہ کے ایس وشواناتھ نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر لکھا کہ ”سریش رائنا شخصی وجوہات کی بناء پر ہندوستان لوٹ گئے ہیں اور وہ آئی پی ایل سیزن میں دستیاب نہیں رہیں گے۔ چینائی سوپر کنگس سریش رائنا اور ان کے خاندان کے اس مشکل وقت میں مکمل تعاون کرتی ہے۔“ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ اہم وجوہات کیا ہیں جس کی وجہ سے سریش رائنا اس سال آئی پی ایل میں نظر نہیں آئیں گے۔ سریش رائنا نے کچھ دن قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔