بیجنگ : چین اگلے پندرہ سالوں میں اپنی ریل گاڑیوں کے نیٹ ورک کو ایک تہائی تک بڑھانا چاہتا ہے۔ جیسا کہ سرکاری چینل اسٹیٹ ریلوے گروپ نے اعلان کیا، اس نیٹ ورک کو دو لاکھ کلومیٹر تک بڑھایا جانا ہے، جس میں 70 ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنیں شامل ہیں۔ اس منصوبہ بندی کے تحت دو لاکھ سے زیادہ باشندوں کو ریل کی سہولت میسر ہوسکے گی۔