چینی صدر ژی جن پنگ آئندہ ہفتہ میں وسط ایشیائی سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے

   

بیجنگ: چین کے صدر ژی جن پنگ اگلے ہفتے کے دوران پانچ وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہان کی میزبانی کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے مطابق قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت 18 اور 19 مئی کو ہونے والی چائنہ-سنٹرل ایشیا سمٹ میں حصہ لیں گے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی آن شہر ہونے والا سمٹ اپنی نوعیت کا پہلا مرکزی اجتماع ہے اور اس میں بیجنگ کے ساتھ وسط ایشیائی ممالک کے معاشی اور سفارتی تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔چین نے وسط ایشیا میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ چین توانائی کا دوسرا بڑا عالمی صارف ہے۔اس کے علاوہ ان وسط ایشیائی ممالک میں چین کی معاونت سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ریل منصوبے بھی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ چین کا یورپ سے رابطہ قائم کیا جاسکے۔