چینی وزیرخارجہ کا کل دورہ امریکہ

   

بیجنگ :چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای 29 نومبر کو امریکہ کے شہر نیویارک جائیں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ حماس۔ اسرائیلی تنازعہ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ چین جنگ بندی کو عمل میں لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔