چین اورپاکستان سے مقابلے کیلئے مسلمان ہندصف آرا

   

وزیراعظم سے ہندوستانی فوج میںمسلم رجمنٹ کے قیام کامطالبہ: مولانا پیر شبیر نقشبندی
نئی دہلی:18جون (پریس نوٹ)چین کی سرحد پرہندوستانی فوجی کے ایک افسردو سپاہی کی شہادت پرآج یکتابھون عقب دفتروزیراعظم ہندسائوتھ بلاک کے سربراہ مولانا پیر سیدشبیر نقشبندی افتخاری صدرکل ہندانجمن پیشوایان مذاہب نے شدیددکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے35کروڑمسلمان سخت بے چین اور بے تاب ہیں۔ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی نے کہاکہ آج مسلمان ہند کے لیے امتحان کی گھڑی ہے۔کیوں کہ ہم چاہتے ہوئے بھی اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ہتھیاراٹھانہیں سکتے۔ انہوں نے وزیراعظم مسٹر نریندرمودی سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ وزارت دفاع حکومت ہندایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے ہندوستانی فوج میں ’’مسلم رجمنٹ‘‘کاقیام عمل میں لائے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 135کروڑ عوام متحدہ طورپر ان ممالک کومنہ توڑجواب کی ہمت اورطاقت رکھتے ہیں۔ ایسے میںجذبہ شہادت سے سرشار ہندوستانی مسلمان جوملک کی آزادی اور اس کے بعدملک کی سلامتی قوم کی خوشحالی کے لیے اپنی بے مثال ناقابل فراموش تاریخ رکھتے ہیں۔ آج چین‘ پاکستان اور نیپال سرحدوں پرصف آراہونے کے لیے مسلمان تیار ہیں۔ اس لیے وزیراعظم نریندرمودی سے یہ توقع ہے کہ وہ بہت جلد مسلم رجمنٹ کے قیام کے لیے فوری اقدام کریں۔