بیجنگ ۔ قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ترجمان منگ وے نے اعلان کیا کہ چین اور افریقی یونین کے درمیان ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے تحت تعاون کا پہلا ’’رابطہ میکانزم‘‘ اجلاس منعقد ہوا۔ فریقین نے انسداد وبا، خوراک، توانائی، پیداواری صلاحیت، سرمایہ کاری، انفرااسٹرکچر، کوالٹی کے معیارات اور شماریات کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے کو مزید گہرا کیا۔ اجلاس میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن اور افریقی یونین کے درمیان ’’بیلٹ اینڈ روڈ ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر اتفاق کیا۔ گیا۔ وسطی افریقہ، گنی بسا، اریٹیریا، برکینا فاسو، سا ٹومی، پرنسپے اور دیگر افریقی ممالک نے ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔تاحال چین دنیا کے 145 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مشترکہ تعمیر کے لیے 200 سے زاید تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکا ہے۔