چین اور پاکستان کی اپیل پر آج ہوگی مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست

,

   

چین نے جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنےکے ہندوستان کے فیصلے پرتبادلہ خیال کےلئےاقوام متحدہ سلامتی کونسل (یونائیٹیڈ نیشنس سیکورٹی کونسل) کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سینئرسفیرنے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے قریبی معاون پاکستان نے اس بارے میں اگست ماہ میں سیکورٹی کونسل کےصدرپولینڈ کوخط لکھا تھا۔

ااقوام متحدہ کے سفیرنے بتایا کہ میٹنگ بلانے کی اپیل حال ہی میں کی گئی۔ حالانکہ میٹنگ کے لئےکوئی وقت متعین نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ‘چین نے سلامتی کونسل کے ایجنڈا میں شامل ‘ہند- پاک سوال’ پرتبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستان کی طرف سے سلامتی کونسل کے صدرکولکھے خط کے ضمن میں کیا گیا ہے’۔

حال ہی میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے سلامتی کونسل کی ایمرجنسی میٹنگ بلانے کا رسمی مطالبہ کیا ہے

سفیرنےبتایا کہ چین نے بھی سلامتی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے رسمی طورپرگزارش کی ہے، لیکن پولینڈ کومیٹنگ کی تاریخ اوروقت متعین کرنے سے پہلے دیگراراکین سے غوروخوض کرنا ہوگا۔ افسرنے کہا کہ ابھی تک میٹنگ کے وقت کولے کرکوئی آخری فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن جمعہ کی صبح سے قریبی متبادل ہے۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے پیرکوبیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کے ساتھ ہوئی دوطرفہ ملاقات میں واضح کیا تھا کہ جموں وکشمیرکا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تبدیلی بہتر انتظامیہ اورعلاقے کے سماجی واقتصادی ترقی کے لئے ہے اورفیصلے کا اثرہندوستان کی سرحدوں اورچین کے ساتھ غلطی اصل کنٹرول لائن (ایل اوسی) پرنہیں پڑے گا۔