بیجنگ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چینی حکومت کے سینئر طبی مشیر زہاونگ نانشن نے کہا کہ ان کا ملک کورونا وائرس کی ایک اور لہر کا شکار بھی ہوسکتا ہے کیونکہ چینی باشندوں میں قوت مدافعت میں کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔ مسٹر زہاونگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کے اس دعوی کو مسترد کردیا کہ کورونا وائرس در اصل ووہان کی ایک لیباریٹری سے شروع ہوا تھا ۔