چین دہشت گرد تنظیم البدر کو دوبارہ سرگرم کرنے کوشاں

   

نئی دہلی :مشرقی لداخ میں ہند چین سرحدی صف کے درمیان ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) جموں و کشمیر میں تشدد کے لئے پاکستان نشیں دہشت گرد تنظیم البدر کو دوبارہ سرگرم عمل کرنا چاہتی ہے ۔اس دہشت گرد تنظیم کی کشمیر اور افغانستان میں تشدد کی اپنی تاریخ ہے ۔سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع کے مطابق حال ہی میں ، البدر کے کیڈروں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے ) میں چینی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے ۔ذرائع نے مزید کہا کہ چین اس تنظیم کو پھر سے سرگرم عمل کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کر رہا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ، پاکستان نے پی او کے میں گلگت بلتستان کے علاقے میں قریب 20,00 فوجیں منتقل کیں ہیں ، جس کا مقصد ہند چین سرحدی تنازعہ سے فائدہ اٹھانا ہے ۔