چین میں ایکسپریس وے کا حصہگرنے سے 24 ہلاک، 30 زخمی

   

گوانگ ڈونگ: جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں چہارشنبہ کی صبح ایک ایکسپریس وے کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کم از کم 24 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ۔صوبے کے میزو شہر کی انتظامیہ کے مطابق، مزید 30زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔یہ حادثہ میزہو میں پیش آیا۔ ایکسپریس وے کا 17.9 میٹر لمبا حصہ منہدم ہوگیا۔