چین میں بحریہ کا طیارہ تباہ ،2پائیلٹس ہلاک

   

بیجنگ ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائینان میں تربیتی مشق کے دوران بحریہ کا ایک طیارہ تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں دو پائیلٹس ہلاک ہوگئے ۔ بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیہی علاقہ لی ڈاؤن میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ تاہم زمین پرموجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ حادثہ کی وجوہات کی پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔ چین کے عوامی آزادی فوج نے تباہ شدہ طیارے کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔ تاہم غیر متصدقہ ذرائع نے بتایا کہ یہ دو نشستوں پر مبنی ’’زیا ن JH-7) فلائنگ لیپرڈطیارہ تھا ، موبائیل فون کیمرہ سے لئے گئے ایک فٹیج نے اس طیارہ کو شعلہ پوش ہوتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔