بیجنگ: چین میں حکام نے منگل کو بتایا کہ جنوب مغربی نہان صوبہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر منگل کی صبح مغربی سنکیانگ صوبہ کے ایک کم آبادی والے علاقہ میں 7.2 شدت والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے منہدم مکانات کے ملبہ تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن سخت سردی کے سبب اس میں پریشانیاں آرہی ہیں۔ چین میں حکام نے آج بتایا کہ جنوب مغربی چین کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقہ میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ کم از کم دو زندہ بچ جانے والوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح کو یونان صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے اس واقعہ میں تقریباً 47 افراد منہدم مکانات کے ملبے تلے دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔صدر شی جن پنگ نے متاثر ین کو ہر ممکن بچانے اور تمام طرح کی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں منجمد درجہ حرارت میں تقریباً اٹھارہ گھروں میں دبے متاثرین کو تنعش کرنے مسلسل کام کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے سے تقریباً 500 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔