چین میں شدت کا زلزلہ 3 افراد ہلاک ، 60 زخمی

   

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان کے لوزہو شہر کی لکشیان کاؤنٹی میں 6 درجے شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق زخمیوں میں 3 افراد شدید زخمی ہیں۔ چائنا زلزلہ نیٹ ورکس سنٹر کے مطابق زلزلہ صبح 4 بجکر33 پر آیا جس کا مرکز سطح زمین سے زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر سیچوان نے لیول۔2 رسپانس شروع کیا اور لوزہو سٹی نے لیول۔ I ایمرجنسی رسپانس شروع کر دیا ہے جن میں تقریبا 3 ہزار افراد کو ریسکیو کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔