چین میں کورونا کے 14 نئے کیس

   

بیجنگ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس میں سے دو کیسز شنگھائی کے ہیں ۔ صحت انتظامیہ نے یہ اطلاع فراہم کی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 11 کیسز صوبہ جیلن سے ہیں اور دیگر ایک کیس صوبہ ہوبئی سے سامنے آیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق یہاں ہفتہ کو کسی کے بھی کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے ۔