چین میں 5 دنوں میں 1,500 رومس کے ہاسپٹل کی تعمیر

   

بیجنگ : چین نے ننگاؤں سٹی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے بعد 5 دنوں کے اندر 1,500 کمرے والا ہاسپٹل تعمیر کرلیا ہے ۔ اسٹیٹ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ۔ ہبائی صوبہ کے ننگاؤں شہر میں تعمیر ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹواں ہاسپٹل ہے ۔ چین نے گزشتہ سال کورونا وائرس وباء کی ابتداء کے موقع پر بھی ووہان شہر میں اسی طرح انتہائی کم وقت میں ہاسپٹل تعمیر کیا تھا ۔ چین نے کورونا وائرس کی وباء پر بہت تیزی سے قابو پایا ہے جبکہ اس وائرس کی ابتداء ووہان شہر سے ہی ہوئی تھی جس کی تصدیق کیلئے عالمی صحت تنظیم کے ماہرین کی ایک ٹیم ووہان شہر میں موجود ہے ۔