چین میں 5.6 شدت کا زلزلہ

   

لانژو۔ 27 ستمبر (یو این آئی) چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) نے ہفتے کے روز بتایا کہ آج صبح 5:49 منٹ پر شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو کے ڈنگشی سٹی لانگسی کاؤنٹی میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 34.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104.58 ڈگری مشرقی طول البلد پرواقع تھا۔زلزلے کے جھٹکے لانگسی کاؤنٹی، ژانگسیان کاؤنٹی، وی یوان کاؤنٹی، اور ڈنگسی شہر کی لِنٹاؤ کاؤنٹی اور تیانشوئی شہر کی ووشان کاؤنٹی میں محسوس کیے گئے ۔ مقامی حکومت کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ لانگسی کے دیہی علاقے میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ مقامی فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی ٹیمیں اور گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں اور اثرات کی معلومات یکجا کی جا رہی ہیں۔

امریکہ کی کولمبین صدر کو ویزا منسوخی کی دھمکی
واشنگٹن۔ 27 ستمبر (یو این آئی) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق میںمظاہرے میں شرکت کرکے اشتعال انگیزی کی، ان کا ویزا منسوخ کریں گے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ حکام نے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر فلسطین کے حق مظاہرے میں شرکت کرکے کولمبین صدر گسٹاو پیٹرو نے لاپروائی کا ثبوت دیا ہے ۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کولمبین صدر نے امریکی فوجیوں کو اُکساتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سرکاری احکامات کی نافرمانی کریں اور اس لاپروائی اوراشتعال انگیزی پر ہم ان کا ویزا منسوخ کریں گے ۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی۔