چین میں 5.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، اب تک111 سے زائد افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

 چین کے صوبے گانسو میں پیر کی رات دیر گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پیر کی آدھی رات کو چین کے صوبہ گانسو اور پڑوسی صوبہ چنگھائی میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے میں کم از کم 111 افراد ہلاک ہو گئے۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق اس علاقے میں پیر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر ہلکا زلزلہ آیا اور اس کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ماہرین نے کہا کہ ہلکا زلزلہ بھی انفراسٹرکچر کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا کہ زلزلے سے مکانات کے گرنے سمیت بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور لوگ حفاظت کے لیے سڑکوں پر بھاگ آئے۔